پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجیم چینج کیلئے کسی لیڈر کو مارنا مجرمانہ فعل اور ریاستی دہشتگردی ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر سے دلی صدمہ پہنچا، آج تمام مسلم دنیا کیلئے غم اور افسوس کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیساتھ کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، ایران کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں تھا بلکہ اپنا دفاع کرنا انکا حق تھا۔
انہوں نے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دعائیں اور حمایت ایرانی لوگوں کیساتھ ہیں، ہم ایران کے سوگ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔




