اتوار, مارچ 1, 2026
انٹرنیشنلیو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری، غیر ضروری...

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری، غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانہ نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر انحصار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے، سفارتخانے نے پاکستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی رابطہ معلومات تازہ رکھیں، اہم دستاویزات محفوظ رکھیں اور کسی بھی غیر مصدقہ خبر یا افواہ پر ردِ عمل دینے سے اجتناب کریں، انہیں ہنگامی صورتحال میں متعلقہ ہیلپ لائن اور قونصلر خدمات سے رابطہ کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور سفارتی مشن صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجاز حکام کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اپڈیٹس پر عمل کریں اور عوامی مقامات پر محتاط رہیں۔

سفارتخانہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ضرورت پڑنے پر مزید رہنمائی اور معلومات جاری کی جائیں گی۔

سفارتخانے کی جانب سے شہریوں سے تعاون اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!