بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14 ویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کے لئے مجوزہ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اتوار کو کئے گئے فیصلے کے مطابق سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کا چوتھا اجلاس 4 مارچ کو بیجنگ میں ہوگا۔
اجلاس کے مجوزہ ایجنڈے میں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی کی رپورٹ پر غور کرنا شامل ہے جبکہ یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ سیاسی مشیروں کی پچھلے اجلاس میں دی گئی تجاویز پر کس طرح عملدرآمد کیا گیا ہے۔
سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے ارکان 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس میں شریک ہوں گے تاکہ حکومتی کارکردگی رپورٹ سمیت مختلف دستاویزات کو سنیں اور ان پر تبادلہ خیال کریں۔
مجوزہ ایجنڈے کے مطابق اس کے علاوہ قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کا خاکہ بھی زیرِ غور لایا جائے گا۔




