واشنگٹن (شِنہوا) سی بی ایس نیوز نے نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز امریکی اور اسرائیلی حملوں میں تقریباً 40 ایرانی عہدیدار شہید ہو گئے ہیں۔
فاکس نیوز نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والے حملوں میں ایران کے 40 سے زائد اعلیٰ سکیورٹی اور سرکاری شخصیات شہید ہوئیں جن میں 5 سے 10 اہم ایرانی رہنما بھی شامل تھے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شہید ہوئے جو تہران میں ایک کمپاؤنڈ میں ملاقات کر رہے تھے۔
ہفتے کے روز خامنہ ای کی موت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف وسیع فوجی مہم جاری رہے گی۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھاری اور درست بمباری پورے ہفتے یا جب تک ضروری ہوا، بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔




