اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینڈیپ سیک کے اوپن سورس ہفتہ میں وسیع اور تعاون پر مبنی...

ڈیپ سیک کے اوپن سورس ہفتہ میں وسیع اور تعاون پر مبنی اے آئی نظام کے عزم کا اظہار

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین کے ضلع گوانگ منگ کے پارک میں ایک روبوٹ کافی بناتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی اے آئی سٹارٹ اپ ڈیپ سیک کا شروع کیا گیا اوپن سورس ویک اس کے 5ویں کوڈ ریپوزٹری کے اجرا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا جو اے آئی کی ترقی کے لئے کمپنی کے وسیع اور تعاون پر مبنی نظام کا عزم ظاہر کرتا ہے۔

5 روزہ ایونٹ میں ژے جیانگ صوبے کے شہر ہانگ ژو میں قائم ڈیپ سیک نے اپنے 5 کوڈ ریپوزٹریز تیار کئے۔ان میں فلیش ایم ایل اے، ڈیپ ای پی،ڈیپ جیم،مربوط متوازی حکمت عملیاں اور فائر فلائر فائل نظام(3 ایف ایس) شامل ہیں جو گٹ ہب اور ہگنگ فیس پر آزادانہ طور پر دستیاب ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹولز دستاویزی، تنصیب اور پیداوار کے لئے جنگی بنیادوں پر آزمائش شدہ ہیں۔یہ ٹولز مشین لرننگ کے کام کے بہاؤ کو تیز کرنے،ڈیپ لرننگ ماڈلز کو موثر بنانے،کمپیوٹر کی استعداد کو بہتر بنانے اور بڑے پیمانے پر ڈیٹا کو سنبھالنے کے لئے مکمل ٹول کٹ پیش کرتے ہیں۔

ڈیپ سیک کے کوڈ ریپوزٹریز نے گٹ ہب پر شاندار کارکردگی پیش کی۔ مثال کے طور پر فلیش ایم ایل اے نے اپنی ریلیز کے محض 6 گھنٹے کے اندر 5 ہزار سٹار حاصل کئے۔

ان کوڈز کی تکنیکی خاصیت نے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی ہے۔سنگھوا یونیورسٹی کے پروفیسر شین یانگ نے کہا کہ یہ اے آئی آلات اور فریم ورک بالخصوص منقسم کمپیوٹنگ اور ایم او ای(ماہرین کے مرکب) ماڈل آپٹمائزیشن میں اعلیٰ درجے کی ترقی ظاہر کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!