بدھ, اگست 27, 2025
پاکستانرمضان المبارک میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رمضان المبارک میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آغاز میں ہی ملک بھر میں بارشیں برسنے کی نوید سنا دی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیر احمد بابر کے مطابق دو مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے رمضان کے پہلے عشرے میں بارشیں برسیں گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل سے ملک کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوں گی، بارشوں کے نئے سلسلے سے زراعت پر اچھے اثرات پڑیں گے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ  بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے میڈیا فوکل پرسن انجم نذیر ضیغم کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز معتدل موسم سے ہوگا مگر کراچی میں رمضان کے آخری ایام میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

رمضان کے دوران سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم رہ سکتا ہے جب کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں رمضان کے آخری عشرے میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

پنجاب میں رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، پہلے عشرے میں بارش متوقع ہے اور  بارش سے درجہ حرارت 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ 15 ویں روزے کے بعد درجہ حرارت 30 ڈگری تک جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!