اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکراچی، پریڈی تھانے پر نامعلوم ملزمان کا کریکر حملہ، 3پولیس اہلکار زخمی

کراچی، پریڈی تھانے پر نامعلوم ملزمان کا کریکر حملہ، 3پولیس اہلکار زخمی

کراچی میں رات گئے تھانے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کے کریکر حملے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سائوتھ زون پریڈی تھانے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، واقعہ میں 3پولیس اہلکار کریکر کے ٹکڑے اور چھرے لگنے سے زخمی ہوگئے۔دھماکے سے تھانے کے احاطے میں کھڑی ہائی روف وین اور کار کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دیواروں پر بھی کریکر پھٹنے کے نشانات پڑے گئے، واقعہ کے بعد تھانے کے گیٹ کو بند کر کے فوری بم ڈسپوزل سکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ۔کریکر حملے میں زخمی ہونیوالے 3پولیس اہلکاروں کی شناخت 45سالہ ارشد ، 25سالہ عامر اور 36سالہ ریاض کے نام سے کی گئی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!