بیجنگ (شِنہوا) 2025 کے دوران چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ شعبے نے تیز رفتار ترقی حاصل کی ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں 2025 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ترقی کی یہ شرح ملک کی مجموعی صنعتی پیداوار سے 4.7 فیصد پوائنٹس زیادہ اور ہائی ٹیک پیداواری شعبے کی شرح نمو سے 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔
ان کمپنیوں کی مجموعی آپریٹنگ آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 7.4 فیصد اضافے کے ساتھ 174 کھرب یوآن (تقریباً 25 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جبکہ مجموعی منافع 19.5 فیصد اضافے کے ساتھ 750.9 ارب یوآن رہا۔
اس شعبے کی بڑی کمپنیوں سے مراد وہ ادارے ہیں جن کی سالانہ آمدنی کم از کم 2 کروڑ یوآن ہے۔
2025 کے دوران چین نے 1.27 ارب سمارٹ فونز اور 33 کروڑ 20 لاکھ مائیکرو کمپیوٹر یونٹس تیار کئے۔ اس کے علاوہ مربوط سرکٹ کی پیداوار 484.3 ارب یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 10.9 فیصد زائد ہے۔




