پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ ملتان سلطانز کی آکشن میں علی ترین کے حصہ لے سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق متعدد غیر ملکی کمپنیاں بھی آکشن میں حصہ لینے کیلئے بیتاب ہیں۔
آکشن کی بیس پرائس 170کروڑ سے زائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ٹیکنیکل پرپوزل جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری ہے۔




