اتوار, فروری 1, 2026
تازہ تریننائٹ کلب تنازع، انگلش کپتان ہیری بروک نے ساتھی کھلاڑیوں کو بچانے...

نائٹ کلب تنازع، انگلش کپتان ہیری بروک نے ساتھی کھلاڑیوں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولا

انگلش کپتان ہیری بروک کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے نائٹ کلب تنازع میں ساتھی کھلاڑیوں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولا ہے۔

ایشز سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ویلنگٹن میں ون ڈے میچ سے قبل رات کو کھانے کے بعد انہوں نے شراب پی اور بعد ازاں نائٹ کلب میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس پر انہیں بائونسر نے مکا جڑا تھا، بعد ازاں واقعے پر انگلش بورڈ نے بروک کو نہ صرف سخت وارننگ جاری کی بلکہ 30ہزار پاونڈ جرمانہ بھی کیا تھا۔

بروک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں اکیلے نہیں تھا بلکہ کچھ اور ساتھی بھی موجود تھے، میں ویلنگٹن میں جو کچھ ہوا اسکی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، تسلیم کرتا ہوں کہ اس شام میرے ساتھ کچھ اور بھی پلیئرز موجود تھے، انکو بچانے کیلئے میں نے پہلے نام نہیں لیا تھا،  میں اس واقعے پر ایک بار پھر معافی مانگتے ہوئے تسلیم کرتا ہوں کہ مجھے بطور وائٹ بال کپتان اپنی آف دی فیلڈ ذمہ داری کو سمجھنے کیلئے مزید سیکھنا ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!