پاکستان کے سابق سپن بولر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کیمرون گرین کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمرون گرین نے عثمان طارق کیخلاف گرائونڈ میں جو ری ایکشن دیا وہ قابل افسوس تھا۔
انکا کہنا تھا کہ کیمرون گیرن کی حرکت افسوسناک تھی، عثمان طارق کے ایکشن سے مسئلہ ہے تو آئی سی سی سے بات کریں گراؤنڈ میں اشارے کرنے کی ضرورت نہیں۔
سابق بولر کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی عزت ہے، میچ ریفری کو فوری ایکشن لینا چاہئے تھا، انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیمرون گرین کیخلاف سخت ایکشن لینا چاہئے تاکہ کوئی اور گراؤنڈ میں ایسی حرکت نہ کرسکے۔




