پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے 30جنوری کو اپنی 52ویں سالگرہ منانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔
اداکارہ نے اس موقع پر سفید جیکٹ، سیاہ پتلون اور سفید ٹی شرٹ پہن رکھی تھی، کچھ لوگوں نے نیک خواہشات بھی بھیجیں لیکن بہت سے صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
بہت سے لوگوں نے ندا یاسر سے گزارش کی کہ وہ عمر کے مطابق برتا اختیار کریں اور سوشل میڈیا ٹرینڈز کی نقل نہ کریں، ایک صارف نے ندا یاسر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تو آپ کافی ہوگئی ہیں اب مچیور بھی ہوجائیں، ایک اور صارف نے کہا کہ انہیں مینٹل ہیلپ کی ضرورت ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ جین زی بننے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ ندا آنٹی نے جین زی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اب انکی عمر کی موم بتی بھی نہیں آتی، بہت سے صارفین نے ندا یاسر کو انکی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔




