وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی حکومت 3 سے 16فروری تک کے مختصر عرصے میں 5ہزار شادیوں کا ہدف مکمل کرنے کے قریب ہے۔
ذرائع کے مطابق جون 2026 کا ہدف رمضان سے قبل ہی حاصل ہونے جا رہا ہے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے تاریخ کے سب سے بڑے اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہزاروں غریب والدین کا بوجھ کم کرنے کیلئے 5ہزار بیٹیوں کے گھر آباد ہونے جا رہے ہیں، رواں مالی سال کے پہلے فیز میں 1960 اجتماعی شادیاں کروائی جا چکی ہیں، فروری کے صرف 13دنوں میں بقیہ 3040 اجتماعی شادیاں کرانے کا ہدف پورا کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی رانی پروگرام صرف مسلمان نہیں بلکہ ہندو، کرسچن اور ہر مذہب کی بیٹیوں کیلئے برابری کی بنیاد پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہر بیٹی ہماری بیٹی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا فلاحی ویژن عملی شکل اختیار کر گیا ہے، پورے پنجاب میں رواں مالی سال کی اجتماعی شادیوں کا دوسرا فیز 3فروری سے شروع ہو گا۔




