اتوار, فروری 1, 2026
پاکستانایف سی ہیڈکوارٹرز خودکش حملہ، منصوبہ بندی افغانستان میں کئے جانے کا...

ایف سی ہیڈکوارٹرز خودکش حملہ، منصوبہ بندی افغانستان میں کئے جانے کا انکشاف

کچھ عرصہ قبل فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پشاور میں ہونیوالے خودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

واقعہ کی تفتیش کرنیوالے حکام کے مطابق خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کا تعلق بھی افغانستان سے ہے اور دھماکوں کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں ہی کی گئی تھی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ گزشتہ سال 24نومبر کو ہوا تھا، حملے کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3جوان شہید جبکہ 5زخمی ہوئے تھے جبکہ دہشتگردوں کے حملے میں 8شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!