سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کچے میں ریاستی رٹ مضبوطی سے قائم ہے اور جرائم پیشہ عناصر دباؤ اور خوف میں مبتلا ہیں۔
ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ کشمور میں 26 ڈاکوئوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور کل سکھر میں 12 ڈاکو خود کو قانون کے حوالے کرچکے ہیں، امن کے مکمل قیام اور جرائم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کچے میں وقت کیساتھ ساتھ آپریشن مزید تیز اور موثر ہوگا، امن کا راستہ ہم نے دکھا دیا ہے، عمل کروگے تو خوش آمدید کہیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈاکوئوں، ان کے ٹھکانوں اور سہولت کاروں کو بالآخر ختم ہونا ہے، حکومت سندھ آخری ڈکیت کے خاتمے تک اہداف کا تعاقب جاری رکھے گی۔




