اتوار, فروری 1, 2026
تازہ ترینوزیر خزانہ کی زیر قیادت ورچوئل انویسٹر روڈ شو کا انعقاد

وزیر خزانہ کی زیر قیادت ورچوئل انویسٹر روڈ شو کا انعقاد

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر حکمت عملی کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا نمایاں مرکز بن گیا ہے اور پاکستان کے معاشی استحکام و اصلاحاتی اقدامات نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی تقویت دی ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے زیر اہتمام ورچوئل انوسٹر روڈ شو کا انعقاد کیا، انکا کہنا تھا یہ تاریخی پیشرفت ہے کہ پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر عالمی سرمایہ کار اس روڈ شو میں شریک ہوئے۔

ایونٹ میں 225عالمی سرمایہ کاروں نے شرکت کی جن کے اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 3ٹریلین ڈالر سے زائد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شرکا میں دنیا کے بڑے سرمایہ کار اور ادارے شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطی اور دیگر خطوں سے شامل ہوئے۔

روڈ شو میں پاکستان کی میکرو اکنامکس، معیشت میں استحکام، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کئے گئے، شو میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد میں شرکت پاکستان کی مضبوط اور مستحکم معیشت پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے، یہ تاریخی اقدام پہلی بار پاکستان میں گلوبل سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا واضح ثبوت ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!