وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی ریاست کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے۔
سہیل آفریدی نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی پورے ملک کیلئے مشترکہ چیلنج ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کسی کمزوری یا ابہام کی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری قوت سے دہشتگردی کا مقابلہ جاری رکھے گا اور دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائے۔




