اتوار, فروری 1, 2026
پاکستانبھاٹی گیٹ واقعہ، گرفتار 5 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بھاٹی گیٹ واقعہ، گرفتار 5 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کے علاقہ بھاٹی گیٹ کے قریب گزشتہ روز سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ماں بیٹی کے مقدمہ میں گرفتار 5 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے پراجیکٹ منیجر سمیت دیگر ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، کمپنی کے سی ای او کے بھائی نے عدالت میں واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بیان دیا کہ 54سال میں پہلی بار عدالت میں کھڑا ہوں، اس واقعے میں ملوث نہیں۔

ادھر میڈیا سے گفتگو میں ملزمان کے وکیل نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرہ فیملی کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ہے، اس کیس میں دیت کے علاوہ کوئی سزا نہیں ہوسکتی، دو جانیں گئی ہیں، 66 لاکھ دیت کی رقم بنتی ہے، 33لاکھ روپے زیادہ دئیے ہیں، انہوں نے کہا کہ فیملی کو راضی کرلیں گے، حکومت کو بھی تسلی دینگے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!