اتوار, فروری 1, 2026
پاکستانڈی جی خان، پنجاب سے بلوچستان جانیوالے تمام راستے بند، رابطہ منقطع

ڈی جی خان، پنجاب سے بلوچستان جانیوالے تمام راستے بند، رابطہ منقطع

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانیوالے تمام راستے بند کردئیے گئے ہیں جس کے بعد بلوچستان کا پنجاب سے رابطہ بالکل منقطع ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے بتایا ہے کہ بلوچستان جانیوالی شاہراہ براستہ فورٹ منرو اور تونسہ موسی خیل روڈ بند کر دی گئی ہے، فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جاسکتے، بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقے بواٹہ اور سخی سرور کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام بنا دئیے گئے اور 3 خود کش حملہ آوروں سمیت 92 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!