نئے چینی سال کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے چینی عوام کو مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے چین کی شاندار کامیابی کو سراہا اور دونوں ممالک، عوام کے درمیان رشتے کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز چینی عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔
شہباز شریف، وزیراعظم، پاکستان
’’پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے میں چین کے برادرانہ عوام اور پاکستان میں چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔چین کی کامیابی کی کہانی پاکستان میں ہمارے لئے روشنی کی ایک کرن اور حوصلے کا باعث ہے۔ پاکستان اور چین ایک بہتر دنیا کے لئے اپنےغیر متزلزل عزم میں متحد ہیں۔ عالمی امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے لئے دونوں ممالک مل کر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
دعا ہے کہ یہ نیا سال دونوں عظیم ممالک کے لئے خوش قسمتی اور مسلسل کامیابی لے کر آئے اور دونوں ملکوں کےعوام کے درمیان ناقابل تسخیر رشتے کو مزید مستحکم کرے۔ پاکستان اور چین باہمی اشتراکیت پر مبنی مستقبل کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
نیا سال مبارک ہو ‘‘!
اسلام آباد سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
