چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں مشرقی ریلوے سٹیشن کے انتظار گاہ میں مسافر جمع ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے کہا ہے کہ 14 جنوری کو شروع ہونے والے 40 روزہ بہار میلے کے سفری رش میں اب تک چین میں 20کروڑ سے زیادہ مسافروں نے ریلوے کے ذریعے سفر کیاہے ۔
چائنہ ریلوے کے مطابق 30 جنوری تک ملک کے ریلوے نے مجموعی طور پر 20کروڑ60لاکھ مسافروں کو منتقل کیا تھا۔ نقل و حمل محفوظ، مستحکم اور منظم تھی۔
چائنہ ریلوے نے کہا کہ چین میں 28 جنوری سے شروع ہونے والے موسم بہار تہوار کی تعطیلات کے پہلے 3 دنوں کے دوران 2 کروڑ 29لاکھ 50ہزار مسافروں نے ریلوے کے ذریعے سفر کیا ۔
چائنہ ریلوے نے دسمبر کے اوائل میں کہا تھا کہ ملک میں ریلوے کا زیراستعمال مجموعی فاصلہ ایک لاکھ60ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ تیز رفتار ریلوے کا نظام 46 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔
ریلوے نیٹ ورک 2 لاکھ سے زیادہ آبادی والے 99 فیصد چینی شہروں اور تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک 5لاکھ سے زیادہ آبادی والے 97 فیصد شہروں کا احاطہ کرتا ہے۔
