اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے پہاڑی علاقے شانشی میں معذور جوڑے کے لئے با وقار...

چین کے پہاڑی علاقے شانشی میں معذور جوڑے کے لئے با وقار زندگی یقینی بنانے کی کوششیں

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر یانگ ژو کے ایک محلے میں بچے لالٹینیں اور چینی گرہیں تھامے کھیل رہے ہیں-(شِنہوا)

شی آن(شِنہوا)بہار تہوار سے قبل مو وینگوئی بیساکھی اور مصنوعی ٹانگ کی مدد سے اپنے چھوٹے سےسٹور میں تیزی سے آگے بڑھا۔اس نے جگہ کو پیچیدہ کٹے ہوئے کاغذی ٹکڑوں اور چینی گرہوں سے آراستہ کیا جبکہ الماریوں میں مشروبات،لوازمات اور دیگر سامان رکھا۔

یہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے جب آزادانہ طور پر زندگی گزارنے اور زندگی کی خوشیاں حاصل کرنے کا خیال اس کی پہنچ سے باہر تھا۔

اس کے چھوٹے سے کاروبار سے اسے 10 ہزار یوآن(ایک ہزار 395 امریکی ڈالر) کی سالانہ آمدنی حاصل ہوتی ہے۔یہ معمولی مگر با معنی رقم ہے جو اس کی آزادی کا اہم حصہ بن گئی ہے۔

13 سال قبل مو چوٹی سے گر گیا تھا جس کے بعد وہ چلنے پھرنے کے لئے بیساکی پر انحصار کرنے لگا۔2017 میں اسے فیمورل ٹیومر کی تشخیص ہوئی اور اس کی دائیں ٹانگ کاٹنے کے لئے سرجری کی گئی۔

2016 میں ژین با نے علاج معالجے اور سماجی تعاون کی بہتری کے لئے غربت کے خاتمے کا اقدام شروع کرتے ہوئے تقریباً 700 خاندانی ڈاکٹروں کی ٹیم تیار کی۔تب سے مو جیسے معذور افراد ہر ماہ گھر پر ایک کلینک کے اہل ہیں۔

اس منصوبے کے ذریعے مو کے 13 ہزار یوآن مالیت کے آپریشن کا 86 فیصد خرچ حکومت نے اٹھایا۔اس کے بغیر یہ تناسب صرف 58 فیصد ہوتا۔اس مالی امداد کے علاوہ طبی ٹیم نے مو کو آپریشن کے بعد بحالی میں رہنمائی اور نفسیاتی تعاون بھی فراہم کیا۔

سٹارٹ اپ قرضوں،موقع پر رہنمائی اور کاروباری روابط سمیت حکومتی معاونت سےمو کام پر واپس آگیا۔

ذاتی زندگی میں مو کی اپنی بیوی چھاؤ شیاؤ شیا سے ملاقات معذور افراد کے لئے مقامی معاونتی گروپ کے ذریعے ہوئی۔آدھے دھڑ کے فالج کے باوجود چھاؤ کے بلند حوصلے نے مو کو متاثر کیا اور دونوں نے 2018 میں شادی کر لی۔نقل مکانی کے منصوبے کے ذریعے دونوں دور دراز کے پہاڑی قصبے سے 2019 میں ژین با میں 4 کمروں کے  اپارٹمنٹ میں منتقل ہوگئے۔

2019 میں جوڑے نے اپنے اپارٹمنٹ میں سٹور کا آغاز کیا۔اس کے بعد سے بیوی ادائیگیاں سنبھالنے میں اپنے شوہر کی مدد کر رہی ہے۔ وہ 2021 میں پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کو بھی سنبھال رہی ہے۔وہ کئی ای کامرس پلیٹ فارمز پر موجود آن لائن کسٹمر سروس میں آن لائن کسٹمر سروس ایجنٹ کے طور پر بھی کام کرتے ہوئے اضافی 3 ہزار یوآن کی آمدنی کما رہی ہے۔

مو کے خاندان کی کہانی سماجی اور طبی معاونت،فنی تعلیم اور دیگرعملی کاموں کے ذریعے بہتر زندگی کے حصول کے لئے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے پر مبنی چینی حکومت کی حکمت عملی کی ایک جھلک پیش کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!