چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے شہر شی گازےکی کاؤنٹی لنزے میں کارکن زلزلہ متاثرین کے لئے عارضی پناہ گاہیں بنارہے ہیں-(شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی خودمختار علاقے شی زانگ کے ڈنگری کاؤنٹی میں جنوری کے اوائل میں آنے والے زلزلے کے بعد سے اب تک 7 ہزار سے زائد عارضی مکانات قائم کئے جا چکے ہیں۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے مقامی صدر دفتر کے مطابق ملک میں 7 ہزار 733 عارضی مکانات اور 9 ہزار 941 خیمے لگائے گئے ہیں اور 47ہزار 787 متاثرہ افراد کو پناہ گاہیں فراہم کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کاؤنٹی میں 10ہزار 772 رہائشی ایسے ہیں جن کے گھروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہوں کی ضرورت کے بغیر ان میں رہائش جاری رکھنے کے لئے تعمرات کے خطرےکا جائزہ اور حفاظتی معائنہ کیا گیا ہے۔
7جنوری کو شی گازے شہر کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 126 افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات منہدم ہوگئے تھے۔
