اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلگھانا کی یونیورسٹی کے 21 طلبہ کو چائنیز ایمبیسڈر سکالرشپس سے نوازا...

گھانا کی یونیورسٹی کے 21 طلبہ کو چائنیز ایمبیسڈر سکالرشپس سے نوازا گیا

گھانا کے علاقے اشانتی کے شہر کوماسی میں کوامے نکروما یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(کے نسٹ) میں چینی زبان سیکھنے کے مرکز کی افتتاحی تقریب کا منظر-(شِنہوا)

آکرا(شِنہوا)گھانا کی شہرہ آفاق کوامے نکروما یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(کے نسٹ) کے 21 طلبہ کو چینی ایمبیسڈر سکالرشپس سے نوازا گیا۔ ان طلبہ نے مغربی افریقی ملک کے دوسرے بڑے شہر کوماسی میں چینی زبان کی تعلیم میں شاندار کارکردگی پیش کی۔

طلبہ کو ایک تقریب میں 100 سے 300 امریکی ڈالر تک کے نقد انعام سے نوازا گیا۔تقریب میں کے نسٹ اور گھانا میں چینی برادری نے کے نسٹ میں کنفوشس انسٹی ٹیوٹ کی پہلی سالگرہ بھی منائی۔

گھانا میں چینی سفیر تھونگ دیفا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکالرشپس گھانا کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے متعارف کرائی گئیں تاکہ وہ چینی زبان اور ثقافت بہتر انداز سے جان سکیں۔اس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون اور دیرینہ دوستی میں گرمجوشی پیدا ہوگی۔

تھونگ نے کہا کہ اس سال چین-گھانا تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ ہے۔مجھے یقین ہے کہ دوطرفہ تبادلے بڑھنے سے گھانا میں چینی زبان سیکھنے والوں کے لئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ طلبہ چین-گھانا تعاون اور گھانا کی سماجی اقتصادی ترقی میں مزید کردار ادا کریں گے۔

کے نسٹ میں کنفوشس انسٹی ٹیوٹ دسمبر 2023 میں قائم ہوا۔یہ یونیورسٹی آف گھانا اور یونیورسٹی آف کیپ کوسٹ کے کنفوشس انسٹی ٹیوٹس کے بعد گھانا میں تیسرا کنفوشس انسٹی ٹیوٹ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!