اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین-لاؤس ریلوے بین الاقوامی مسافروں کو راغب اور دلوں کو جوڑنے لگا

چین-لاؤس ریلوے بین الاقوامی مسافروں کو راغب اور دلوں کو جوڑنے لگا

چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر کونمنگ میں چائنہ یونائیٹڈ انٹرنیشنل ریل کنٹینرز کمپنی لمیٹڈ(سی آر انٹر موڈال) کے کونمنگ کارگو ٹرمینل پر ٹرکوں کے ذریعے ریلوے کنٹینرز کی نقل و حمل کا منظر-(شِنہوا)

کونمنگ/وینتیان(شِنہوا)طویل عرصے سے چین کی متنوع ثقافت پر روشنی ڈالنے کے بعد جرمن بلاگر رابرٹ اڈولف خاص طور پر یوننان صوبے سے متاثر ہوئے ہیں جو 20 سے زیادہ نسلی گروہوں کا مسکن ہے۔

اس سال کا بہار تہوار اڈولف اور اس کی والدہ کے لئے منفرد ہے جو ٹرین سے سفر کر کے شی شوانگ بانا پہنچے جو یوننان صوبے میں ایک خود مختار ٹراپیکل پریفیکچر اور چین-لاؤس ریلوے روٹ کے ساتھ واقع ایک سٹیشن ہے۔

اڈولف اس سے پہلے یوننان کے شہر کونمنگ کو لاؤس کے دارالحکومت وینتیان سے منسلک کرنے والا ایک ہزار 35 کلومیٹر طویل روٹ دیکھ چکا ہے جس میں 8 سٹاپ ہیں۔یہ جان کر اسے انتہائی خوشی ہوئی کہ ریل کے راستے چھوٹے شہروں اور قصبوں تک پھیل چکے ہیں۔

شوئی نسل کے گروہ کے روایتی لباس میں ملبوس اڈولف نے شِنہوا کو بتایا کہ چھوٹے قصبوں میں وہ خود کو ’’زیادہ حقیقی اور دلوں کے قریب‘‘ محسوس کرتاہے۔’’یہاں خاندانی ماحول ہوتا ہے‘‘۔

اڈولف کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیشہ روایات کو تلاش کرنے کے طریقے ڈھونڈتے ہیں اور حکومت ثقافتی ورثے کے حوالے سے تعاون،عجائب گھروں میں سرمایہ کاری اور ورثا کو فنڈ دے کر ان روایات کے تحفظ میں معاونت کر رہی ہے۔’’چین میں ثقافت کو زندہ رکھا جاتا ہے‘‘۔

بہار تہوار کے سفری سیزن کے دوران ہزاروں مسافر گھروں کو جاتے ہیں یا چین-لاؤس بین السرحدی ٹرین کے ذریعے نئے مقامات دیکھتے ہیں۔

ریلوے کے آغاز کے مقام کونمنگ ساؤتھ سٹیشن پر انتظار گاہ چینی،لاؤ،تھائی اور انگریزی بولنے والے مسافروں سے بھرے ہوئے تھے جو سرحد پار ریلوے کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی رغبت کا ثبوت ہے۔

ریلوے نے تھائی مسافروں کو بھی مستفید کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ اس سے گھر جانے کا سفر تیز ہوگیا ہے۔

کونمنگ میں لاؤس کے قونصل جنرل پونگ ڈونگ پاکشا پھاسدے نے کہا کہ مغربی ممالک اور آسیان اقوام کے کئی مسافر لاؤس-چین ریلوے کا براہ راست مشاہدہ کرنے آئے ہیں۔

پونگ ڈونگ نے کہا کہ ریلوے نے سرمایہ کاری،سیاحت اور روابط کو فروغ دے کر لوگوں کو حقیقی فوائد پہنچائے ہیں۔دونوں حکومتوں کے بھرپور تعاون سے ریلوے ترقی کرتی رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!