اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینرونالڈو کے نام نیا اعزاز؛ 700 فتوحات پانے والے "پہلے فٹبالر"

رونالڈو کے نام نیا اعزاز؛ 700 فتوحات پانے والے "پہلے فٹبالر”

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی پرو لیگ میں ایک اور نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

اس فتح کیساتھ ہی رونالڈو دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے ابتک 700 فتوحات اپنے نام کی ہوں، انکے علاوہ کوئی فٹبالر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔

رونالڈو نے النصر کیلئے ابتک 94 میچز میں 85 گول اسکور کیے ہیں۔

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے، نیا سعودی معاہدہ دنیا کے مہنگا ترین ایتھیلٹ ہونے پر مہر ثبت کر دے گا۔

رونالڈو کو سعودی پرو لیگ کلب النصر کی جانب سے 167.9 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔

39 سالہ فٹبالر نے النصر کو جنوری 2023 میں جوائن کیا تھا، تب انھیں 164 ملین پاؤنڈ فی سیزن میچز کیلئے اور اضافی 49 ملین پاؤنڈ آف دی فیلڈ ایونٹس کیلیے دیے گئے تھے، اب وہ دنیا کے سب زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!