ہفتہ, جنوری 10, 2026
انٹرنیشنلاسرائیل کا غزہ میں کام کرنیوالی 37 این جی اوز کے لائسنس...

اسرائیل کا غزہ میں کام کرنیوالی 37 این جی اوز کے لائسنس منسوخی کا اعلان

اسرائیل کی صیہونی حکومت معصوم فلسطینیوں کو نقصان پہنچانے اور انہیں اذیت کا شکار بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔

بیرونی امدادپر پابندی اور اقوام متحدہ کے اداورں کیخلاف اقدامات کے بعد اب اسرائیل نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کام کرنیوالی 37بین الاقوامی تنظیموں کے لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزارتِ امورِ تارکینِ وطن کے ترجمان گیلاد زویک کے مطابق غزہ میں کام کرنیوالی یہ 37 تنظیمیں نئے رجسٹریشن قوانین کے تحت طے شدہ شرائط پوری کرنے میں ناکام رہیں، تنظیموں کے لائسنس یکم جنوری سے معطل کر دئیے جائینگے، تنظیموں نے دیگر امور کیساتھ ساتھ عملے کی مکمل ذاتی تفصیلات فراہم نہیں کیں جو نئے قوانین کے تحت لازمی قرار دی گئی ہیں، تمام این جی اوز کو مقررہ معیارات پر مکمل اور شفاف طور پر پورا اترنا ہوگا، کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

دوسری جانب 10ممالک نے اسرائیلی حکام کے اس اقدام کی مذمت کی ہے، اسرائیلی اقدام برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے غزہ میں شدید اثرات کے انتباہ کے بعد سامنے آئے ہیں، حماس نے قوانین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل انسانی امداد کو سیاست کا شکار بنا رہا ہے اور اسے فلسطینی عوام کیخلاف دبائو کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اقدام کیخلاف فوری اور موثر کارروائی کرے۔

بین الاقوامی طبی تنظیم ڈاکٹرز وداٹ بارڈرزنے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2026 میں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کام جاری رکھنے کیلئے تنظیم کی رجسٹریشن یقینی بنائے، انسانی امداد کو روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یورپی یونین کی انسانی امداد سے متعلق کمشنر حجہ لحبیب نے کہا ہے کہ این جی اوز سے متعلق اسرائیلی قانون اپنی موجودہ شکل میں قابل عمل نہیں اور امداد ہر صورت ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہئے انہوں نے خبردار کیا کہ امدادی تنظیموں پر پابندیاں غزہ کی پہلے سے تباہ حال انسانی صورتحال کو مزید خراب کر دیں گی، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جاپان، ناروے، سویڈن اور دیگر ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحدی گزرگاہیں کھولے، غیر ضروری پابندیاں ختم کرے اور اقوام متحدہ و این جی اوز کو بلا رکاوٹ کام کرنے کی اجازت دے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!