بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر اسے ایک تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔
شی جن پھنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے اخبار کے عملے کو مبارکباد پیش کی۔
شی نے خط میں نشاندہی کی کہ گزشتہ 40 برسوں کے دوران سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی نے پارٹی اور ملک کے مرکزی فرائض پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے پارٹی کے اختراعی نظریات کے فروغ، سائنس و ٹیکنالوجی پالیسیوں کی وضاحت، سائنس و ٹیکنالوجی میں کامیابیوں کی رپورٹنگ اور سائنسی علم کی ترویج میں فعال کردار ادا کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ ایک نئے نقطہ آغاز سے چین کی سائنسی و تکنیکی جدت کی کہانیوں کو بہتر انداز میں پیش کرنے، سائنسی و تکنیکی کارکنان کی آواز کو اجاگر کرنے اور اعلیٰ سطح کی سائنسی و تکنیکی خودانحصاری اور طاقت کے حصول کے لئے مزید دانش اور قوت کو یکجا کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی میں ایک مضبوط ملک کی تعمیر کی جا سکے۔




