پیر, جنوری 12, 2026
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین نے 2025 میں بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کے ساتھ...

چین نے 2025 میں بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کے ساتھ کاروباری تعاون کو مزید گہرا کر دیا

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صنعتی اور تجارتی اداروں نے 2025 میں بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کیا ہے۔

بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کونسل نے 407 کاروباری وفود کے دوروں کا اہتمام کیا جن میں سے 228 دورے بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کے تھے، جس سے چینی کاروباری برادری کے لئے مضبوط روابط پیدا کرنے میں مدد ملی۔

2025 میں کونسل نے 43 بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک میں سمندر پار نمائش کے 707 منصوبوں کی منظوری دی جو 3 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر کے نمائشی رقبے پر محیط تھے اور ان میں تقریباً 26 ہزار 500 اداروں نے شرکت کی۔

کونسل کے مطابق تجارت میں آسانی پیدا کرنے کے لئے چین کے قومی تجارتی فروغ کے نظام نے 2025 کے پہلے 11 ماہ میں بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کے لئے 49 لاکھ 90 ہزار سرٹیفکیٹ آف اوریجن اور 5 لاکھ 59 ہزار600 تجارتی سرٹیفکیٹ جاری کئے۔

کونسل کے ترجمان وانگ وین شوائی نے کہا کہ ہم 2026میں بھی چینی کاروباری وفود کو بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کے دوروں کے لئے منظم کرتے رہیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!