اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اڈیالہ جیل کے دورے...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اڈیالہ جیل کے دورے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہواچیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ قیدیوں کے حقوق اور اصلاحات کی ضرورت ہے،

قیدی وین بلٹ پروف تو ہے ،لائف پروف نہیں، اس میں سانس لینا بھی مشکل ہوتا ہے، میرا ذاتی تجربہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قید خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ جیلوں میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے،

زرتاج گل نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کا اسٹیٹس بیرکس کے دورہ سے متعلق کہا تھا جس پر سیکریٹری وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ قیدیوں کا ڈیٹا کمیٹی کو فراہم کر دیا ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ جیل سپرٹنڈنٹ کو لیٹر بھیجیں کہ کمیٹی دورہ کرنا چاہتی ہے جس پر سیکرٹری کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ جیلوں کا دورہ کرے، کمیٹی کسی بھی وقت دورہ کر سکتی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جلد ہی ایک کمیٹی بنائیں گے جو جیلوں کا دورہ کرے گی۔
٭٭٭٭٭

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!