بدھ, جنوری 14, 2026
تازہ ترینچین نے بڑے پیمانے پر طبی سامان کی خریداری کا نیا مرحلہ...

چین نے بڑے پیمانے پر طبی سامان کی خریداری کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شعبہ صحت کے حکام نے طبی سامان کی بڑے پیمانے پر خریداری کا ایک اور مرحلہ مکمل کر لیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں ہسپتالوں اور مریضوں کے لئے اخراجات کم کرنا ہے۔

قومی ہیلتھ کیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے اعلیٰ مالیت کے طبی استعمال کے سامان کی بڑے پیمانے پر قومی خریداری کے چھٹے پروگرام کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس تازہ مرحلے میں آلات کی 12 اقسام شامل تھیں جن میں دوائی سے لیپ شدہ غبارے اور یورولوجی سے متعلق مصنوعات شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 202 کمپنیوں کی 440 مصنوعات کو خریداری کے لئے منتخب کیا گیا۔ صحت کے حکام کے مطابق بڑے پیمانے پر خریداری کے اس نظام میں وہ بڑے سپلائرز کامیابی سے شامل کئے گئے ہیں جن پر ہسپتال انحصار کرتے ہیں جس سے منتخب طبی آلات کی متنوع اور مستحکم فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

اب تک حکومت کے بڑے پیمانے کے خریداری پروگرام کو وسعت دے کر اسے طبی استعمال کے سامان کی 142 اقسام تک بڑھا دیا گیا ہے جو 9 بڑی کیٹیگریز پر مشتمل ہیں اور دل کے امراض، آرتھوپیڈکس، پیریفیرل ویسکولر سرجری، امراض چشم، اوٹولیرنگولوجی اور یورولوجی جیسے طبی شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو مئی 2026 کے آس پاس کم قیمت والے آلات کی تازہ کھیپ تک رسائی ملنے کی توقع ہے۔ چین طویل عرصے سے طبی آلات اور ادویات کی قیمتیں کم کرنے کے لئے مرکزی سطح پر خریداری کا طریقہ اختیار کرتا آ رہا ہے جو صحت کی سہولیات کو زیادہ قابل برداشت بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!