ہفتہ, نومبر 8, 2025
تازہ ترینچین نےعوامی صحت کی دیکھ بھال کا دنیا کا سب سے...

چین نےعوامی صحت کی دیکھ بھال کا دنیا کا سب سے بڑا نظام قائم کر لیا،رپورٹ

بیجنگ(شِنہوا)چین نے صحت کی دیکھ بھال کا دنیا کا سب سے بڑا نظام قائم کر لیا ہے جس کے باعث اس کے 90 فیصد سے زیادہ گھرانے 15 منٹ کے اندر اندر قریبی صحت کی سہولت تک پہنچ سکتے ہیں۔ یہ بات جمعہ کو جاری ہونےوالی ایک تھنک ٹینک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

اس رپورٹ کا عنوان ’’چینی جدیدیت کے بنیادی حصول کی جانب اہم مرحلہ، 15 ویں 5 سالہ منصوبے کی مدت میں چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے سٹریٹجک بلیو پرنٹ‘‘ ہے اور اسے چین کے اعلیٰ سطح کے قومی تھنک ٹینکس یعنی سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر اور شِنہوا نیوز ایجنسی نے جاری کیا ہے۔

رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ چین نے ترقی کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا اور اس میں بہتری لائی ہے جس کے تحت اعلیٰ معیار کے طبی وسائل کو کمیونٹی سطح اور دیہی اداروں تک تیزی سے وسعت دی گئی ہے جبکہ متوازن علاقائی تقسیم کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!