چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نیشنل ہیلتھ کیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ژانگ کے ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر (ایس سی آئی او)کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں قومی طبی بیمہ کی فہرست میں 230 سے زائد ایسی ادویات شامل ہیں جو پھیپھڑوں، چھاتی اور معدے کے کینسر سمیت 20 سے زائد عام اقسام کے کینسر کا احاطہ کرتی ہیں۔
نیشنل ہیلتھ کیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ وہ نئی اور موثر ادویات کو فہرست میں شامل کرنے کے عمل کو تیز کر رہا ہے اور بعض نئی انسداد کینسر ادویات منظوری کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں فہرست کا حصہ بن چکی ہیں جس سے مریضوں کو مسلسل علاج کی سہولت میسر آ رہی ہے۔
چائنہ اینٹی کینسر ایسوسی ایشن کی 2023 کے طبی ریکارڈز پر مبنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں سرطان کے مریضوں کی5سالہ بقا کی شرح گزشتہ ایک دہائی میں 33.3 فیصد سے بڑھ کر 2023 کے آخر تک 43.7 فیصد ہوگئی ہے۔
این ایچ ایس اے کے مطابق کینسر کے براہ راست علاج کرنے والی ادویات کے علاوہ قومی طبی بیمہ کی فہرست میں دیگر اہم معاون ادویات بھی شامل ہیں۔
