اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں پرستاروں کی جانب سے کھلاڑیوں کے نام پر بنائے غیرقانونی...

چین میں پرستاروں کی جانب سے کھلاڑیوں کے نام پر بنائے غیرقانونی آن لائن مواد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ووژین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس۔ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ فورم کی افتتاحی تقریب سے چین کی سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ژوانگ رونگ وین خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ (سی اے سی) کے مطابق چینی حکومت نے پرستاروں کی جانب سے کھلاڑیوں کے نام پر آن لائن مواد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ 16لاکھ سے زائد غیر قانونی اور غیر موافق مواد کو ہٹا دیا ہے جبکہ 3700 سے زیادہ اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔

یہ اقدام ایسے افراد کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کے نام سے اکاؤنٹس یا چیٹ گروپس بنانے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس سے مداحوں کے گروپوں کے درمیان تنازعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سی اے سی کا کہنا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس اور چیٹ گروپس کے ذریعے غیر قانونی منافع حاصل کرنے والے صارفین کے ایسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جن سے آن لائن برادری، خاص طور پر نابالغوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز نے فین گروپس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کھیلوں پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ہے۔

سی اے سی کے مطابق سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن کے محکمے کھیلوں کے حکام کے تعاون سے آن لائن سپورٹس فین کلچر کی نگرانی کو مضبوط بنانا جاری رکھیں گے، ویب سائٹ پلیٹ فارمز پر زور دیں گے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والوں کو سخت سزا دیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!