اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے نائب وزیراعظم کی چین -امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کے امریکی...

چین کے نائب وزیراعظم کی چین -امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کے امریکی وفد سے ملاقات

بیجنگ: چین کے نائب وزیر اعظم اور چین-امریکہ اقتصادی وتجارتی امور کے نگران ہی لی فینگ سے بیجنگ میں امریکی محکمہ خزانہ کے بین الاقوامی امور کے انڈر سیکرٹری جے شمبوگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو ملاقات اور اس سال اپریل میں فون کال کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے، اقتصادی رابطوں  اور تبادلوں کو برقرار رکھتے ہوئے  میکرو اکنامک پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانا چاہیے، ایک دوسرے کے خدشات کو  مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر مناسب طریقے سے دور کرتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کی  مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔

چین-امریکہ  اقتصادی ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورہ پر آئے  جے شمبوگ نے کہا کہ امریکہ  چین کے ساتھ اقتصادی رابطے کو برقرار اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!