منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینبھارت کی مغربی ریاست گجرات میں پراسرار بخار سے 16 افراد ہلاک

بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں پراسرار بخار سے 16 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں پراسرار بخار کی وبا پھیلنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے جمعرات کو بتایاکہ ریاست کے دارالحکومت گاندھی نگر سے تقریباً 380 کلومیٹر مغرب میں ضلع کچے کے کئی دیہاتوں میں اس وباء سے اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر ابھی تک اس بیماری کی درست تشخیص نہیں کر سکے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ پراسرار بخار کے کیسز اس وقت سامنے آنا شروع ہو گئے جب اس علاقے میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔

مقامی وزیر صحت رشیکیش پٹیل نے بتایا ہ بخار کی وبا پھیلنے کے بعد اب تک کچھ  شہروں لکھپت اور ابداسا کے سات  دیہات میں 16 اموات ہوئی ہیں۔پوری ریاست کا محکمہ صحت اس بیماری کی  وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے  مصروف عمل ہے۔

مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ پراسرار بیماری سے مرنے والے مریضوں میں بخار، نزلہ، کھانسی، نمونیا اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!