بدھ, جنوری 14, 2026
انٹرٹینمنٹآج کی اداکارائیں لڑکوں کی طرح ہوگئیں، ان میں نزاکت و دلکشی...

آج کی اداکارائیں لڑکوں کی طرح ہوگئیں، ان میں نزاکت و دلکشی نظر نہیں آتی، شاہدہ منی

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ آج کی اداکارائوں میں نفاست اور نزاکت ختم ہوگئی ہے۔

نجی ٹی کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکے مطابق آج کی اداکارائوں میں روایتی نفاست کم ہوتی جا رہی ہیں، یہ نہیں کہوں گی کہ آج کی اداکارائیں خوبصورت نہیں ہیں، مگر ایک بات ضرور کہوں گی کہ یہ لڑکوں کی طرح ہوگئی ہیں، ان میں وہ نزاکت اور دلکشی اب نظر نہیں آتی جو پہلے خواتین سے منسوب ہوا کرتی تھی۔

انہوں نے کہا بلاشبہ آج کل کی اداکارائیں قدرتی طور پر خوبصورت ہیں اور دلکش بھی لگتی ہیں، ان میں کوئی خامی نہیں اور وہ اچھا کام کر رہی ہیں، لیکن وہ نزاکت ختم ہو گئی ہے، اگر عورت سے کشش نکال دی جائے تو پھر کچھ باقی نہیں رہتا، آنکھیں خوبصورت ہوں، قد اچھا ہو لیکن اگر تاثرات نہ ہوں تو اسکا کوئی فائدہ نہیں، وہ ایک گڑیا کی مانند ہوتی ہیں جس میں سب کچھ ہوتا ہے مگر جان نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ آج کل اداکارائیں مردوں جیسا لباس بھی پہننے لگی ہیں جبکہ پہلے ہم اپنے کردار کے مطابق لباس پہنتے تھے، ایک اداکار کو کردار جیسا ہی نظر آنا چاہئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!