ہفتہ, دسمبر 6, 2025
تازہ ترینچانکے-شنگھائی شپنگ روٹ کے ذریعے 5 ارب یوآن کی تجارتی حد عبور

چانکے-شنگھائی شپنگ روٹ کے ذریعے 5 ارب یوآن کی تجارتی حد عبور

شنگھائی(شِنہوا)چانکے۔شنگھائی شپنگ روٹ کے ذریعے بھیجے جانے والے درآمدی اور برآمدی مال کی مالیت 5 ارب یوآن (تقریباً 70 کروڑ 67 لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے۔

شنگھائی کسٹمز کے مطابق تقریباً ایک سال قبل اس دو طرفہ روٹ کے آغاز کے بعد سے جمعرات تک 5.35 ارب یوآن مالیت کا ایک لاکھ 97 ہزار ٹن سامان اس راستے سے نقل و حمل کیا جا چکا ہے۔

2024 کے آخر میں کھلنے والے اس روٹ نے چین اور پیرو کے درمیان سمندری سفر کا وقت 35 سے 40 دن سے کم کرکے صرف 23 دن کر دیا ہے، جس سے نقل و حمل کی لاگت میں 20 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔ اس روٹ کے ذریعے تجارت سے 2025 کے پہلے 10 مہینوں میں شنگھائی اور پیرو کے درمیان درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 47.1 فیصد اضافہ ہوا۔

ناشپاتی اور بلیو بیری جیسے جلد خراب ہونے والے پھل شنگھائی کے یانگ شان کسٹمز کے قائم کردہ گرین چینل کے ذریعے منتقل کئے جاتے ہیں جو مکمل عمل کی ریگولیٹری سروس کے ذریعے تیز تر کلیئرنس کو یقینی بناتا ہے۔

اس روٹ نے آٹوموٹو برآمدات کو بھی سہولت فراہم کی ہے۔ چینی ساختہ گاڑیوں کی پہلی کھیپ جولائی میں جنوب مشرقی شنگھائی کی نان گانگ ٹرمینل سے چانکے کے لئے روانہ ہوئی جو ایک ہزار 300 سے زیادہ گاڑیوں پر مشتمل تھی۔ نومبر کے آخر تک اس روٹ کے ذریعے مجموعی طور پر 5 ہزار 948 چینی ساختہ گاڑیاں برآمد کی جا چکی تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!