جمعرات, نومبر 6, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں 377 صحافتی تخلیقات کو چین کے اعلیٰ ایوارڈ سے...

بیجنگ میں 377 صحافتی تخلیقات کو چین کے اعلیٰ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شو لی 34 ویں چین جرنلزم ایوارڈ اور 18ویں چھانگ جیانگ تاؤفن ایوارڈ  جو ملک کے 2 سب سے معتبر صحافتی اعزازات ہیں،  کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سب سے باوقار صحافتی اعزازات میں سے ایک، 35 ویں چین صحافتی ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب جمعرات کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیرکے سربراہ لی شولی نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

تقریب کے شرکاء نے 15ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کے دورانیے کے لئے چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی حکمت عملیوں کو فروغ دینے اور ان کی وضاحت کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ منصوبہ ملک بھر میں کیسے نافذ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مرکزی دھارے کے میڈیا میں اصلاحات کو آگے بڑھانے، تمام میڈیا پر مواد کی تخلیق اور تقسیم کو تیز کرنے، مرکزی آوازوں کے اثر و رسوخ کو بڑھانے، تحقیقاتی رپورٹنگ اور تبصروں کو مضبوط بنانے، خبربنانے کی تکنیکوں کو بہتر بنانے اور صلاحیتوں کے انتظام کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

آل چائنہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں کل 377 انعام یافتہ تخلیقات کے ساتھ ساتھ دو دیگر قومی صحافتی ایوارڈز کے وصول کنندگان کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں