جمعہ, اکتوبر 10, 2025
تازہ ترینچینی سیاحتی جزیرے میں گولڈن ویک کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی فری...

چینی سیاحتی جزیرے میں گولڈن ویک کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی فری فروخت میں نمایاں اضافہ

چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان میں "گولڈن ویک” کہلانے والی قومی دن کی 8 روزہ تعطیلات کے دوران  آف شور ڈیوٹی فری فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا-(شِنہوا)

ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان میں "گولڈن ویک” کہلانے والی قومی دن کی 8 روزہ تعطیلات کے دوران آف شور ڈیوٹی فری خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مقامی کسٹمز بیورو کے مطابق ہائیکو کسٹمز نے یکم اکتوبر سے 8 اکتوبر تک ایک لاکھ 22 ہزار 900 خریداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 94 کروڑ 40 لاکھ یوآن (13 کروڑ 25 لاکھ امریکی ڈالر) کی خریداری کی نگرانی کی۔ اس میں فی کس اوسط خرچ 7 ہزار 685 یوآن رہا۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 13.6 فیصد، 3.2 فیصد اور 10 فیصد کا اضافہ ہے۔

قومی دن اور روایتی وسط خزاں تہوار کی بیک وقت تعطیلات کے دوران سیاحت کے عروج سے فائدہ اٹھانے کے لئے صوبائی دارالحکومت ہائیکو میں فلیگ شپ ڈیوٹی فری سٹور نے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جن میں فوڈ ٹیسٹنگ اور تھیمڈ فلیش موب شامل تھے تاکہ خریداروں کو متنوع شاپنگ کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

جون 2020 میں چین نے ہائی نان کو صدی کے وسط تک عالمی سطح پر بااثر اور اعلیٰ سطح کا فری ٹریڈ پورٹ بنانے کے لئے ایک ماسٹر پلان جاری کیا تھا۔

اس پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ جزیرہ اب ملکی صارفین کے لئے ایک پرکشش شاپنگ مقام بن چکا ہے جہاں اس وقت 12 آف شور ڈیوٹی فری سٹور موجود ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!