پیر, اکتوبر 6, 2025
تازہ ترینچین میں تعطیلات کے دوران کھپت سے ملک کی معاشی سرگرمی اور...

چین میں تعطیلات کے دوران کھپت سے ملک کی معاشی سرگرمی اور جدت نمایاں

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تیان آن من سکوائر میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں لوگ قومی جھنڈے اٹھائے شریک ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار  کی تعطیلات کے ملاپ کے موقع پر ملک کی ثقافتی سرگرمیاں، مصروف ٹرانسپورٹ نظام اور جدت سے بھرپور کھپت کے مناظر ایک جیتی جاگتی تصویر پیش کر رہے ہیں جو چین کی معاشی بحالی اور ترقی کی صلاحیت کو نمایاں کرتی ہے۔

یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی 8 روزہ تعطیلات ملک بھر میں ریکارڈ توڑ عوامی آمدورفت اور کھپت کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ بیجنگ کے تیان آن من سکوائر میں پرچم کشائی کی تقریبات سے لے کر ایمی پہاڑ کی چوٹی پر ڈرون شو تک حب الوطنی کا جذبہ اور معاشی سرگرمیاں ایک دوسرے میں خوبصورتی سے گھل مل گئے ہیں۔

یکم اکتوبر کی صبح 4 بجے جب آسمان پر ابھی اندھیرا چھایا ہوا تھا، تیان آن من سکوائر پہلے ہی لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔اس قومی دن پر ایک لاکھ 21 ہزار افراد نے پرچم کشائی کے لمحے کا بےچینی سے انتظار کیا، جب چین کا قومی پرچم سورج کے ساتھ بلند ہوا۔

27 سالہ تاؤ بوفان نے کہا کہ میں ہمیشہ اس لمحے کا انتظار کرتا رہا ہوں، جب میں اپنے محبوب وطن سے دل کی بات کر سکوں۔

ثقافتی تقریبات اب علاقائی سیاحت کی محرک قوت بن چکی ہیں۔ چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر تانگ شان میں قومی دن کے موقع پر منعقدہ کنسرٹ سیریز نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے، جہاں مظاہرے عوام کے لئے مفت رکھے گئے ہیں۔

مقامی ثقافتی پرفارمنس کمپنی کے صدر وین چھاؤ نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ہے کہ تعطیلات کے دوران مقامی رہائشیوں اور سیاحوں کے لئے اعلیٰ معیار کی ثقافتی سرگرمیاں پیش کی جائیں۔ تخمینوں کے مطابق ملک بھر میں تعطیلات کے دوران 12 ہزار سے زائد ثقافتی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ٹرانسپورٹیشن نظام نے عوام کی آمدورفت کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تعطیلات کے پہلے نصف حصے میں علاقائی سطح پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد تقریباً 1.25 ارب تک پہنچ گئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ہائی ویز، ریلوے، آبی راستے اور ہوابازی، سبھی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو انتہائی مربوط چین کی متحرک توانائی کی عکاسی کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!