چین کی نارڈک ممالک کے ساتھ تجارت میں مستحکم اضافہ جاری ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور نارڈک ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات میں مستقل استحکام کا رجحان برقرار ہے، جس کی خصوصیات میں تجارتی نمو کا تسلسل، دوطرفہ سرمایہ کاری کا فروغ اور ماحول دوست شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون شامل ہے۔
وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اگست کے دوران چین اور 5 نارڈک ممالک ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فن لینڈ اور آئس لینڈ کے درمیان تجارت کا حجم تقریباً 38 ارب امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت کے مطابق دواسازی اور جدید مشینری نارڈک ممالک کی چین کو بڑی برآمدات میں شامل ہیں جبکہ برقی آلات اور گاڑیوں جیسی اعلیٰ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
وزارت کے مطابق نارڈک کمپنیوں نے چین میں اپنی سرمایہ کاری جاری رکھی ہوئی ہے اور پانچوں ممالک کی طرف سے چین میں مجموعی براہ راست سرمایہ کاری 15 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔
