سندھ میں انسداد پولیو مہم کے نتائج حاصل نہ ہوسکے،35 ہزار والدین نے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کردیا ۔ذرائع وزارت صحت سندھ کے مطابق سندھ کے 25 اضلاع میں یکم سے 7 ستمبر تک انسداد پولیو مہم چلائی گئی تھی جس میں صرف کراچی میں 21 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق مہم کے دوران سندھ بھر میں 35 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا جن میں 34 ہزار سے زائد کا تعلق کراچی سے ہے۔
حکام کے مطابق ضلع شرقی میں 8ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلانے سے انکار کیا۔
