چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر لیان یون گانگ میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر عوامی سلامتی وانگ شیانگ ہونگ کا عالمی عوامی سلامتی تعاون فورم کی 2025 کانفرنس کے شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔(شِنہوا)
نان جنگ(شِنہوا)چین کی وزارت عوامی سلامتی نے ٹیلی کام اور سائبر دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی اتحاد بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
یہ تجویز چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر لیان یون گانگ میں منگل سے جمعرات تک ہونے والی عالمی عوامی سلامتی تعاون فورم کی 2025 کانفرنس کے ایک ذیلی فورم میں پیش کی گئی۔
وزارت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ذیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کام اور سائبر دھوکہ دہی ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے جس سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے سے متعلق مضبوط بین الاقوامی تعاون، بہتر شراکتی طریقہ کار اور عالمی نظم ونسق کے مضبوط نظام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تجویز ٹیلی کام اور سائبر جرائم سے نمٹنے کا نیا بین الاقوامی طریقہ کار بنانے کے متعلق چین کے عزم کی عکاسی کرتی ہے جس کے لئے ہم آہنگی اور وسیع پیمانے پر شرکت کی ضرورت ہے۔
ذیلی فورم میں 30 ممالک اور خطوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے 100 پولیس حکام، عہدیداروں اور ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے مشترکہ تجویز پیش کی کہ ٹیلی کام اور سائبر دھوکہ دہی سےمتحد ہوکر نمٹا جائے۔
