منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینبی وائی ڈی نے یورپ کو تھائی لینڈ میں تیار کردہ اپنی...

بی وائی ڈی نے یورپ کو تھائی لینڈ میں تیار کردہ اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی برآمد شروع کردی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں 44 ویں بنکاک انٹرنیشنل موٹر شو میں لوگ بی وائی ڈی ڈولفن گاڑی دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بنکاک(شِنہوا)بی وائی ڈی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تھائی لینڈ میں قائم پلانٹ سے تیار ہونے والی ڈولفن الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کی پہلی کھیپ باضابطہ طور پر یورپ کو برآمد کردی گئی ہے۔

اس کھیپ میں برطانیہ، جرمنی اور بیلجیئم سمیت مختلف مقامات کے لئے 900 سے زائد گاڑیاں شامل ہیں۔

یہ برآمدی عمل بی وائی ڈی کے اپنے جہاز ’’بی وائی ڈی ژینگ ژو‘‘ کے ذریعے انجام دیا گیا جو پہلی بار تھائی لینڈ سے یورپ روانہ ہوا ہے۔ یہ پیشرفت بی وائی ڈی کی عالمی سپلائی چین کو مزید مضبوط بناتی ہے اور الیکٹرک گاڑیوں کے لئے علاقائی پیداواری مرکز اور برآمدی گیٹ وے کے طور پر تھائی لینڈ کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

تھائی لینڈ کے سرمایہ کاری بورڈ کے چوتھے علاقائی سرمایہ کاری اور اقتصادی مرکز کے ڈائریکٹر فونناتھورن وونگ پروم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی وائی ڈی کے تھائی لینڈ سے یورپ کو ای ویز کی برآمد کا فیصلہ تھائی لینڈ اور بین الاقوامی منڈیوں کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

وونگ پروم نے مزید کہا کہ تھائی حکومت ایسی سرمایہ کاریوں کا فروغ اور ان کی حمایت جاری رکھے گی تاکہ ملکی ویلیو چین کو مضبوط بنایا جا سکے، تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور عالمی ای وی صنعت میں تھائی لینڈ کی پوزیشن مزید مستحکم ہو۔

تھائی لینڈ کے صوبے رایونگ میں واقع بی وائی ڈی کا پلانٹ کمپنی کے عالمی پیداواری نیٹ ورک کا ایک اہم حصہ ہے جو مقامی ترسیلی ذرائع کو یکجا کرتے ہوئےبی وائی ڈی کی جدید پیداواری مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ پلانٹ نہ صرف ملکی طلب کو پورا کرتا ہے بلکہ یورپ اور دیگر عالمی منڈیوں کو بھی برآمدات کرتا ہے جس سے عالمی ای وی صنعت میں تزویراتی مرکز کے طور پر تھائی لینڈ کی حیثیت مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!