منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینخیبر پختونخوامیں مزید 2 بچے پولیو کا شکار، رواں سال کیسز کی...

خیبر پختونخوامیں مزید 2 بچے پولیو کا شکار، رواں سال کیسز کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی

اسلا م آباد/پشاور: خیبر پختونخوامیں مزید 2 بچے پولیو وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان سے ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق صوبے کے جنوبی علاقوں میں پولیو کی صورتحال تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

حکام کے مطابق رواں ماہ لکی مروت کی یوسی سلیمان خیل میں 5ماہ کے بچے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا تھا۔حکام کے مطابق بیماری کے سد باب کیلئے آئندہ ماہ سے ملک بھر میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!