کراچی: کراچی میں سرکاری و نجی ہسپتالوں میں منکی پاکس سے بچاؤں کی ویکسین دستیاب نہ ہونے پر انفیکشن الرٹ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں منکی پاکس سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث حکام نے انفیکشن الرٹ جاری کردیا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق منکی پاکس انفیکشن جانوروں سے انسانوں میں پھیلتا ہے اور یہ ایک انسان سے بھی دوسرے میں پھیل سکتا ہے، ماہرین کے مطابق منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے ہاتھوں کی صفائی، سینیٹائزر اور این 95 ماسک ضروری ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق بخار، سردی لگنا، سر، پٹھوں میں درد، خارش، غدود کی سوجن منکی پاکس کی علامات ہیں، بیماری کی تشخیص کیلئے پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔ڈاؤیونیورسٹی پروفیسرسعید کے مطابق منکی پاکس سے بچاؤ کی ویکسین فی الوقت دستیاب نہیں تاہم چیچک کی ویکسین منکی پاکس سے کچھ حد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔
