کینیا کے دریائے آتھی کے صنعتی قصبے میں چائنہ وو یی(کینیا) پری کاسٹ کمپنی لمیٹڈ کا منظر-(شِنہوا)
نیروبی(شِنہوا)چینی کنٹریکٹرز کینیا کے تعمیراتی شعبے کو بالخصوص ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے ترقی دینے میں مدد دے رہے ہیں۔
کینیا کی نیشنل کنسٹرکشن اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مورس اکیچ نے دارالحکومت نیروبی میں شِنہوا کو بتایا کہ بنیادی شہری سہولیات کے منصوبے انجام دینے والی بڑی چینی کمپنیاں مقامی ٹھیکیداروں کے ساتھ شراکت داری میں کام کر رہی ہیں۔
اکیچ نے شعبے میں شاندار کامیابیوں کے اعتراف پر مبنی اقدام کنسٹرکشن ایکسیلینس ایوارڈز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ کینیا کی تعمیراتی صنعت کو نئی تعمیراتی تکنیکوں سے فائدہ ہوا ہے جو کارکردگی اور پائیداری میں اضافہ کر رہی ہیں اور ملک کو جدید بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔
اکیچ نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون نے پیچیدہ تعمیراتی منصوبے انجام دینے کے لئے مقامی کمپنیوں کی صلاحیت کو بڑھایا ہے۔
اکیچ کے مطابق چینی کمپنیاں ایسے طریقے متعارف کرا رہی ہیں جو تعمیراتی وقت اور مواد کے ضیاع کو کم کرتے ہیں۔
اکیچ نے کہا کہ یہ کمپنیاں مقامی شراکت داروں کو حکومت کے کم لاگت رہائشی پروگرام پر عملدرآمد میں معاونت کا کلیدی کردار بھی ادا کر رہی ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link