اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا "دو اجلاس" میں اصلاحات اور کھلے پن کے عزم کا...

چین کا "دو اجلاس” میں اصلاحات اور کھلے پن کے عزم کا اعادہ

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے تیسرے سیشن کا اختتامی اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی ترقی کو سمجھنے کے خواہاں لوگوں کو رواں سال چین کے "دو اجلاس” میں اصلاحات اور کھلےپن کے حوالے سے موضوع ملے گا۔

چین کی قومی مقننہ اور اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے جاری سالانہ اجلاسوں میں اصلاحات کو ایک بار پھر وسیع پیمانے پر مختلف شعبوں میں اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میں دیہی ترقی، مالیاتی، ٹیکس اور مالی نظام کی بہتری، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال شامل ہیں۔

یہ گزشتہ جولائی کے اصلاحات پر مبنی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے بعد کا پہلا اجلاس ہے۔

” دو اجلاس” کے ایجنڈے نے چین کے اعلیٰ معیار کے کھلے پن میں توسیع اور غیر ملکی تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے عزم کی بھی نشاندہی کی ہے۔

چین کی قومی مقننہ میں بحث کے لیے پیش کی جانے والی حکومتی کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی ماحول میں تبدیلیوں کے باوجود ہمیں کھلے پن کے عزم پر ثابت قدم رہنا چاہیے۔ ہمیں ادارہ جاتی کھلے پن کو مستحکم طور پر بڑھانا چاہیے، ایک منظم انداز میں یکطرفہ کھلے پن میں توسیع اور فروغ کے لئے کوشش کرنی چاہیے تاکہ زیادہ کھلے پن کے ذریعے اصلاحات اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

چین کے اصلاحات اور کھلے پن کے عزم کی عکاسی ملک کے انتہائی جنوب میں واقع جزیرنما صوبے ہائی نان میں حالیہ ترقی سے ہوتی ہے جہاں آزادانہ تجارتی بندرگاہ 2025 میں کسٹمز کی خود مختار کارروائیاں شروع کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!