اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ کی ڈیجیٹل معیشت 2024 کے دوران 20 کھرب یوآن تک پہنچ...

بیجنگ کی ڈیجیٹل معیشت 2024 کے دوران 20 کھرب یوآن تک پہنچ گئی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی ڈیجیٹل معاشی کانفرنس 2024 (جی ڈی ای سی 2024) کے دوران عملے کا ایک رکن ورچوئل انسان سے مکالمہ کررہا ہے ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کی ڈیجیٹل معیشت کی  ایڈڈ ویلیو 2024 کے دوران 20 کھرب یوآن (تقریباً 278 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت تقریباً 7.5 فیصد زائد ہے۔

بیجنگ بلدیاتی بیورو برائے معشیت  و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے نائب سربراہ لیووے لیانگ نے بلدیاتی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کو بتایا کہ چینی دارالحکومت میں اس وقت مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی 2 ہزار 400 سے زائد کمپنیاں کام کررہی ہیں۔

لیو نے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں مصنوعی ذہانت کو ایک اہم محرک قوت کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ نے مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا تربیتی مرکز کو فعال کیا ہے ،اس کے ساتھ2024 کے دوران اپنے اعلیٰ سطح کے خودکار ڈرائیونگ مظاہرہ علاقوں کے 600 مربع کلومیٹر حصے میں ذہین بنیادی سہولیات مہیا کیں۔

لیو نے کہا کہ بیجنگ 2025 میں طبی شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے اطلاق کو فروغ دینے، تدریس اور سیکھنے کے منظرنامے کے لئے مصنوعی ذہانت کی مصنوعات تیار کرنے ، عوامی خدمات میں ڈیجیٹلائزیشن بڑھانےاور صنعتی ڈیجیٹلائزیشن کی تبدیلی اور بہتری کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!